ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کے ایم ایل اے گنے کے ساتھ اسمبلی پہنچے

کانگریس کے ایم ایل اے گنے کے ساتھ اسمبلی پہنچے

Tue, 22 Dec 2020 23:25:19    S.O. News Service

دہرادون،22؍دسمبر(آئی این ایس انڈیا) اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والے کانگریس کے ایم ایل اے نے منگل کے روز گنے کی قیمت پر اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔

اتراکھنڈ اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے دوسرے دن کی کارروائی شروع ہونے سے قبل ہری دوارضلع کے کانگریس کے ممبراسمبلی قاضی نظام الدین سمیت متعدد ارکان اسمبلی گنے پکڑے اسمبلی پہنچے اور گیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ تاہم موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے روک لیا۔روکنے پر نظام الدین ،ایم ایل اے منوج راوت وغیرہ اراکین اسمبلی نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور الزام عائد کیاہے کہ حکومت کی جانب سے اس سال گنے کی قیمت کا اعلان نہ کرنے کی وجہ سے کسانوں کو ان کی پیداوارکی مناسب قیمت نہیں مل رہی ہے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر گنے کی قیمت کا اعلان کریں۔بعدازاں انہوں نے یہ معاملہ ایوان کے اندر بھی اٹھایا اور اس پر فوری طور پر تبادلہ خیال کرنے کا مطالبہ کیا۔ تاہم چیئرمین پریم چند چند اگروال نے ان سے بعد میں یہ معاملہ اٹھانے کو کہا۔


Share: